سمارٹ ای شاپ پراڈکٹ کی وارنٹی کلیم یا سامان کی ڈیلوری کے مسائل کے حل کے لیے ان باتوں کا خیال رکھیں

سیل ڈیپارٹمنٹ / وارنٹی کلیم / شکایات نمبر : 03315865152(صبح 12 سے رات 8)

ںوٹ : برائے مہربانی واٹس ایپ پر صرف میسج کریں اور واٹس ایپ کال سے گریز کریں شکریہ

ہم آپ کا آرڈر کیا گیا سامان کسی کورئیر کمپنی سے آپ کو بھجواتے ہیں۔ جس میں بعض اوقات کورئیر کمپنی کے نمائندے کی طرف سے بےاحتیاطی کی وجہ سے آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔  ان مسائل اور ان کا حل درج ذیل ہے۔

1)  جب بھی آپ کو سامان موصول ہو تو پیکنگ کھولنے کی ویڈیو بنا لیں تاکہ آپ سامان میں کمی یا ٹوٹا ہوا سامان ویڈیو میں دکھا سکیں۔ سامان میں کمی یا ٹوٹے ہوئے سامان کے کلیم کے لیے آپ کی ویڈیو کمپنی ثبوت کے طور پر قبول کرے گی۔

2)  کسی بھی پراڈکٹ کو استعمال سے پہلے اس کے استعمال کی تفصیلات کا علم انٹرنیٹ یا کتاب سے حاصل کریں تاکہ غلط استعمال سے پراڈکٹ خراب نہ ہو۔ پہلی بار پراڈکٹ استعمال کی ویڈیو ضرور بنائیں تاکہ کسی مسئلہ کی صورت میں آپ ہمیں ویڈیو کی صورت میں تفصیل دے سکیں۔

3) کمپنی فون پر کسی زبانی کلیم پر(یعنی ثبوت کے بغیر) آپ کو وارنٹی کلیم کی سہولت نہیں دے سکتی۔ اس لیے اوپر دے گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ آپ کے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہو۔

4) کسی بھی وجہ سے سامان کی واپسی کی صورت میں کوریئر فیس واپس یا ایڈجسٹ نہیں کی جائے گی۔

5)سامان واپس بھجنے کے لئےکسٹمرسامان کسی بھی کورئیرکےذریعےدیئے گئے آڈریس پربک کروائےگا -پارسل واپسی کی کورئیرفیس کسٹمراداکرے گااورایک سائیڈ کورئیرفیس کمپنی اداکرے گی-

6) وارنٹی کلیم کی تمام شرائط پراڈکٹ ڈیلوری کے تین 3 دن کے اندر لاگو ہیں۔ تین دن کے بعد کوئی کلیم قبول نہ ہو گا۔

7) اگر اپ کوئی پروڈکٹ  تین دن کے  اندر واپس کرنا چاہتے ہیں تو پچیس پرسنٹ کٹوتی ہو  گی.

8) کمپنی وارنٹی کلیم کی شرائط  میں کسی بھی تبدیلی کا حق رکھتی ہے۔

(9 اپنا پتہ لکھتے ہوئے اپنے گھر/دفتر/ دوکان نمبر کے ساتھ گلی نمبر یا گلی کا نام بھی لکھیں ، اس کے ساتھ ساتھ اپنے گھر/دفتر/ دوکان کے قریب کسی مشہور جگہ کا نام بھی لکھیں. اگر اپ نے ایڈریس لکھتے ہوئے اس انسٹرکشن پر عمل نہ کیا تو سامان واپس آنے کی ذمےداری کسٹمر کی ہو گی. اس صورت حال میں سامان بھیجھنے ، واپس آنے اور پیکنگ کے پیسے کسٹمر کو دینے ہوں گے. .

(10 اگراپ کا اڈریس کسی گاوں/قصبہ/چک کا ہے جہاں پر کورئیرکی سروس نہیں ہے ایسے اڈریس پرکمپنی کیش آن ڈیلیوری سروس نہیں دے گی۔ اس کے لئےاپ کواپناآرڈرکورئیرآفس سے(سیلف کولیکشن) خود رسیو کرنا ہوگااوراس آرڈرکی پیمنٹ اڈوانس ہوگی۔. .